جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے رہنمائوں کا نعمت اللہ خان کی وفات پردکھ کا اظہار

113

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد ،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ ،صدرسیاسی کمیٹی شمس الرحمن سواتی،نائب امرائے ضلع چوہدری عطاء ربانی،ظفرالحسن جوئیہ،ڈپٹی سیکرٹریزشکیل احمد،سردارتفہیم اعظم نے سابق مئیروسابق امیرجماعت اسلامی کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی وفات کو عظیم سانحہ قراردیتے ہوئے ان کی رحلت پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اورکارکنان سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے، جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے رہنمائوں نے نعمت اللہ خان کی اسلام ،پاکستان اور بالخصوص کراچی کے لیے خدمت پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔