آزادی خواتین ریلی کو مکمل و مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ایس ایس پی سکھر

322

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر سکھر میں نکالی جانے والی آزادی خواتین ریلی کو مکمل و مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق قانون اور آئین کے تحت 8 مارچ کو سکھر سے نکلنے والی ریلی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ سکھر پولیس حقوق نسواں کی پاسداری اور عزت نفس کے تحفظ کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کررہی ہے۔ ریلی کے دوران قانون شکنی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔