کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی شیشہ (گلاس)ضبط کرکے ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو اطلاع موصول ہوئی کہ سپرہائی وے پر کوئٹہ ٹاؤن میں قائم ایک گودام میں اسمگل شدہ اشیاء رکھی ہوئی ہیں جس پر ڈائریکٹر عرفان جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کو کارروائی کی ہدایات جاری کیں تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹرعلی زمان گردیزی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ اوردیگرانٹیلی جنس افسران واہلکاروںکی ایک چھاپامارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سپرہائی وے پر کوئٹہ ٹاؤن میں قائم ایک گودام پر چھاپا ماراتووہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی شیشہ (گلاس)برآمدہواجسے انٹیلی جنس کی ٹیم نے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔