سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے قائدین کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کا جھوٹ عوام کے سامنے واضح ہو گیا ہے، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت دیگر پر درج جھوٹے مقدمات میں حکومت کو کچھ نہیں ملا تو اب وہ (ن) لیگ کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، جلد نااہل وزیر اعظم اور ان کے ناکام وزرا اپنے گھروں کو چلے جائیں گے۔