نوابشاہ، صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری

181

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری کو ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری کردیا ،اسماعیل ڈاھری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 34سال قید کی سزا سنا ئی تھی،میری رہائی حق اور سچ کی جیت ہے عوام کی خدمت کے صلے میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیااسماعیل ڈاھری۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی مشیراور آصف علی زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاھری کو سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے بری کردیا ہے اسماعیل ڈاھری کے خلاف دولت پور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور ہنڈگرینڈ برآمد کرنا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اسماعیل ڈاھری ضمانت پر تھے تاہم انسداد دہشت گردی نواب شاہ کی عدالت نے مقدمہ ثابت ہونے 34سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر اسماعیل ڈاھری نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں اپیل کرادخل کرائی تھی اسماعیل ڈاھری کی پیروی معروف قانوندان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کی جس پر سندھ ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے دائل سننے کے بعد اسماعیل ڈاھری کو غیر قانونی اسلحہ کیس سے بری کردیا اس موقع پر اسپتال میں زیر علاج اسماعیل ڈاھری کا کہنا تھا کہ میری رہائی حق اور سچ کی جیت ہے عوام کی خدمت کے صلے میں میرے خلاف جھوٹے مقدمات دراج کرائے گئے تھے جعلی تھے جس پر معزز عدالت نے مجھے باعزت بری کردیا ہے اسماعیل ڈاھری کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرانے والے ادارہ نے میرے ساتھ ظلم کیا کس کے کہنے پر اسلحے کا مقدمہ درج کرایا مجھے اللہ پر اور عدالت پر یقین تھا میرے خلاف مقدمات درج کرانے والوں کا آج منہ کالا ہوگیا ہے میں کرمنلر نہیں ہوں بلکہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں مجھے بند کردیا جاتا ہے۔