نعمت اللہ خان کراچی کے محسن تھے،سراج الحق

536

امیر جماعت اسلامی وسینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کراچی کے محسن تھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ کراچی کے محسن تھے۔

انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان کی رحلت سے کراچی اور جماعت اسلامی کو بڑا نقصان ہواہے، نعمت اللہ خان کا جیسے ظاہر خوبصورت تھا ویسے باطن بھی خوبصورت تھا۔