گڈاپ اور لیاری کو نیا ضلع بنانے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

86

کراچی(نمائندہ جسارت)شہر میں 2 نئے اضلاع بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر ،عدالت نے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع بنانا حکومتوں کا کام ہے، اگر کوئی ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی تو اس کے بارے میں بتایا جائے،درخواست گزار نے گورنر ، وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے کہا کہ گڈاپ اور لیاری کو نیا ضلع بنانے کا منصوبہ بدنیتی پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا میئر لانا چاہتی ہے،شہر میں نئے اضلاع بنانے پر پابندی عاید کی جائے۔