اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟ جبکہ آپ بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پارلیمان سے تنخواہ لیتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے جبکہ شہباز شریف عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔
شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 24, 2020
انہوں نے کہا کہ “تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے”عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔
"تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے"عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں۔عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ pic.twitter.com/SFpErpvEXi
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 24, 2020