نوابشاہ، خاصخیلی کالونی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم

135

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) 30 سال گزر جانے کے باوجود 60 میل روڈ نزد بکرا پیڑی کے قریب واقعہ خاصخیلی کالونی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم ہے بلدیہ نوابشاہ نے کبھی اس کالونی کے لیے کوئی کام نہیں کیا، خاصخیلی کالونی کے مکینوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی اجیرن ہوگئی ہے نہ روڈ ہے نہ پانی، نہ بچوں اور بڑوں کے لیے کوئی پارک، غریبوں کے لیے مختص کیے جانے والا پیسہ امیروں کی کالونیوں پر استعمال ہوتا ہے، جب ووٹ لینے کا وقت آتا ہے تو عوامی نمائندے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن کامیابی کے بعد ہمیں پوچھتے تک نہیں۔ ہماری کالونی کو طویل عرصے سے عدم سہولیات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بلدیہ نوابشاہ کے چیئرمین نے کبھی ہماری کالونی کا دورہ تک نہیں کیا۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں سڑکیں پارک اور اسکول فراہم کیے جائیں۔