ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او تھانہ جھمپیر انسپکٹر محمد علی دھامرہ نے مع اسٹاف خفیہ اطلاع ملنے پر کچھ دن پہلے شری رام مندر سے چوری کیا گیا ایکو سائونڈ اسپیکر اور تجوری سے چوری کی گئی رقم 15 ہزار روپے جھاڑیوں میں سے برآمد کرکے مندر انتظامیہ کے حوالے کردی گئی، ٹھٹھہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مندر انتظامیہ نے چوری کی گئی رقم اور ایکوسائونڈ اسپیکر واپس ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایچ او جھمپیر کا شکریہ ادا کیا۔