کوئٹہ میں تعزیت کے دوران قاسم سوری کو اہل خانہ کے سخت سوالات کا سامنا کرناپڑا

89

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری 17فروری کو کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق شخص نسیم کاکڑ کے گھر فاتحہ خوانی کیلیے گئے جہاں انہیں اہل خانہ کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جن کا جواب د یے بغیر وہ روانہ ہو گئے۔ فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد قاسم سوری کی روانگی کے وقت بدمزگی ہوئی ۔جب نسیم کے اہل خانہ نے قاسم سوری کو روک کر سوالات کرنے کی کوشش کی۔ تاہم قاسم سوری نے موقف اختیار کیا کہ فاتحہ خوانیکے لیے آیا ہوں سیاسی بات نہیں کروں گا۔ نسیم کاکڑ کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوا مگر قاسم سوری 6 روز بعد ان کے پاس آئے۔