اسلام آباد نے ملتان سلطان کو آٹھ وکٹوسے ہرادیا

538

لاہور: پاکستان سپر لیگ کےپانچویں میچ قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سےہرادیا۔

پانچویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کرفلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈنے 165 رنز کے ہدف کو 2 وکٹوں کے نقصان پرجیت اپنے نام کرلی۔

ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز جوڑے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی جارحانہ بیٹنگ کے بدولت ملتان نے مقررہ اوورز میں 164 رنز بناکر یونائیٹڈ کو 165 کا ہدف دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ذیشان اشرف 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔