اسلام آباد ہائیکورٹ :بلدیاتی اداروں کو فنڈز کے استعمال سے روکنے کا حکم برقرار

118

اسلام( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد سمیت بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ دینے کے خلاف کیس میںبلدیاتی اداروں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا چیف کمشنر عامر احمد علی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی سمیت ڈیولپمنٹ کے لیے نیا ادارہ بنارہے ہیں عدالت کی لوکل گورنمنٹ کمیشن کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی وزیراعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے و چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان کے علاوہ چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،مئیر اسلام آباد شیخ انصر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔عدالت نے مئیر اسلام آباد کی معطلی کے کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع کے علاوہ وزارت داخلہ کو اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کوفنڈز جاری نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔