لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میںطیب
اردوان اسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اورمیاں محمد شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا ، چینی چور عمران مافیا 18 ماہ سے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے منصوبے چوری کر رہا ہے،منصوبہ چور عمران مافیا نے طیب اردوان اسپتال مظفر گڑھ کی توسیع کا افتتاح دوبارہ کیا جو شہباز شریف نے 26 مئی 2018 ء کو کیا تھا،کوئی شرم بھی ہوتی ہے، کوئی حیا بھی ہوتی ہے۔ عمران صاحب جن کو صبح شام چور کہتے ہیں ، جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، صبح شام ان کے ہی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں،اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں۔