قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف زبان درازی ناقابل برداشت عمل ہے

379

سکھر( نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلیٰ سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت علما اسلام ضلع سکھر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالحمید مہر مولانا محمد طاہر تو حیدی مولانا محمد حسین سمالانی اور مولانا صلاح الدین حافظ نصراللہ مہر نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سیاست کے شائستگی سے ناواقف ہے آے روز میڈیا پرقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کیخلاف زبان درازی ناقابل برداشت عمل ہے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اپنے مغرب نواز آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں مولانا فضل الرحمن اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلامی تشخص مدارس مساجد علما عقیدہ ختم نبوت ﷺکے تحفظ کیلیے میدان عمل میں نکل پڑی ہے جمعیت نے ہمشیہ طاغوتی ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع سکھر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالحمید مہر حافظ نصراللہ مہر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماے اسلام وزارتوں کے سیاست نہیں بلکہ اسلامی دفعات کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے حصول کیلیے پارلیمانی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط قوت بنائے جمعیت علما اسلام تنہا ملک اور اسلام کے دفاع کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں علما کرام جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مستحکم کرنے کیلیے کردار ادا کر ے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم چیخ رہی ہے کہ بے امنی ہے مہنگائی ہے لاقانونیت ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تباہی لائی سیاست تجارت کا نام نہیں ہے سیاست دین اسلام کا ایک عظیم شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نبی کریم ﷺ کی سنت نبوی کے طریقہ پر چلتے ہوئے اسلامی سیاست کے فروغ کیلیے جہد و جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک وقوم کو خوشنما نعروں سے تباہ کیا جا رہا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں قوم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی جمعیت علما اسلام کا احتجاجی تحریک سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف جاری رہے گا آخر میں ملک کے سلامتی اور اسلام کی سر بلندی کے لیے دعا کی گئی۔