حافظ سعید کے2 مقدمات ساہیوال سے لاہورمنتقل

158

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیرحافظ سعید اوران کے 4ساتھیوں کے خلاف درج
دہشت گردی کے 2مقدمات ساہیوال سے لاہور منتقل کردیے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کی۔درخواست گزار کے وکلا نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے2مقدمات ساہیوال کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت ہیں، اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التوا ہیں۔ استدعا ہے کہ مقدمات کو لاہور ٹرانسفر کر کے سماعت کرنے کا حکم دیا جائے۔