کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

167

کراچی(رپورٹ:وزیر علی قادری)پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 26 رنز پر ہی اس کے 3 کھلاڑی پویلین کی راہ لے چکے تھے۔قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ولاے پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ لیوک رونکی نے 23 رنز بنائے اور سہیل خان کا شکار بنے۔ون ڈاؤن آنے ڈیوڈ میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے 19 جبکہ فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔