ٹنڈوالٰہیار،سانحہ بہاولپور کے شہید ندیم مغل کے ورثا کو 15 لاکھ روپے چیک کی ادائیگی

257

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)میڈیا کی خبر کام کر گئی محکمہ ریلوے نے سانحہ بہاولپور میں شہید ہو نے والے ند یم مغل کے ور ثا کو 15 لاکھ رو پے کا چیک ادا کر دیا ۔ سانحہ تیزگام میں شہیدہونے والے ناگوری پلاٹ ٹنڈوالٰہیار کے رہائشی ندیم مغل کوپیپلزپارٹی کے MNA ذوالفقار ستاربچانی کے کوآرڈینیٹرفرحان پتافی نے ریلوے حکام کے ساتھ گھرپرپہنچ کر15لاکھ روپے کاچیک دیدیا۔واضح رہے کہ حادثے کے فوری بعد حکومت کی جانب سے شہیدہونے والوں کیلیے پندرہ لاکھ روپے کااعلان کیاتھاجس کے لیے مقامی پی پی پی ایم این اے ذوالفقارستاربچانی کی ذاتی کاوشوں کی بدولت 15لاکھ کاچیک کوآرڈینیٹر فرحان پتافی نے گھرجاکردیدیا۔