کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پیچ بلے بازی کے لیے مفید ہے اور ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈیئیٹر کی ٹیم مں جیسن رائے، احمد شیزاد، شین واٹسن، سرفراز احمد، عبدالناصر، محمد، نواز، اعظم خان، بین کٹنگ، فواد احمد، سہیل خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائییٹد کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، کولن منرو، لیوک رونکی، حسین طلعت، ڈیوڈ ملان، کولن انگرام، محمد آصف، عماد بٹ، فہیم اشرف، عاکف جاوید اور محمد موسیٰ شامل ہیں