نظام تعلیم میں عالمی اداروں کی مداخلت تشویشناک ہے‘ سراج الحق

469
لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

لاہور ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاکستان کے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں عالمی اداروں کی مداخلت پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے بعد اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنر ل بھی ہمیں نصاب تعلیم بدلنے کا حکم دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نصاب تعلیم میں مسلسل مداخلت افسوسناک ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لیے حال ہی میں نصاب تیار کیا ہے ، محب وطن ماہرین تعلیم نے حکومت کی جانب سے تیار کردہ نصاب تعلیم کے مسودے کو اسلام اور آئین پاکستان سے متصادم قرار دیا ہے ۔ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کو آئین پاکستان کے تقاضوں کے مطابق مرتب کیا جائے ،موجودہ مسودہ الحاداور لادینیت کا چربہ ہے جیسے دین اسلام کی روشنی میں ترتیب دیا جانا ضروری ہے۔