پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل کراچی میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین منگل کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ سے قبل زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اور کارلوس بریتھ ویٹ شائقین کرکٹ میں گھل مل گئے۔ گرائونڈ میں ڈیرن سیمی، ڈیرن سیمی کے نعرے لگتے رہے جبکہ ڈیرن سیمی نے نوجوان فینز کو آٹوگراف دیے اور ان کے ساتھ سلیفیز بنائیں۔