گوادر کا سمندر ممنوع جالوں سے لیس ٹرالرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

123

گوادر(نمائندہ جسارت)ٹرالر مافیا بے قابو ہو گیا ہے۔ گوادر کا سمندر ممنوع جالوں سے لیس ٹرالرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ مچھلیوں کا غیر قانونی شکار بلا روک ٹوک جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کا ذمے دار مشیر فشریز، سیکرٹری فشر یز اور ڈائر یکٹر فشر یز ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طورپر ا ن کو عہد وں سے ہٹا دیں۔ بصورت دیگر ضلع بھر میں احتجاج کی کا ل دیں گے۔ بلوچستان فشر مین ورکر یونین ضلع گوادر کے رہنمائوں کا پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے بلوچستان فشر مین ورکر یو نین ضلع گواد رکے جنرل سیکرٹری الہی بخش نے کہا کہ ضلع گوادر کا ساحل اس وقت ٹرالر ما فیا کے رحم و کرم پر ہے اورماڑہ سے لے کر جیونی تک غیر قانونی ٹرالرنگ عروج پر ہے جس کی وجہ سے ضلع گوادر کے ماہی گیروں کے لیے روزگار کے ذرائع کم ہوگئے ہیں اور ان کومعاشی مسائل در پیش ہوگئے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ ماہی گیر طبقہ اپنی محنت سے ملکی زر مبادلہ کو تقو یب پہنچا رہا ہے لیکن اس کے بد لے میں ماہی گیر کسمپر سی کا شکار ہیں، ماہی گیروں کو نہ کوئی مراعات دی جاتی ہے اور نہ ہی صحت عامہ اور تعلیم کی سہو لت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماہی گیر اپنے روشن مستقبل کے لیے فکر مند ہیں لیکن غیر قانونی ٹرالرنگ کا اژدھا اب ان کے ذریعہ حیات کو بھی نگل رہا ہے ٹرالر مافیا اس قدر دلیر ہوچکا ہے کہ وہ ساحل کے عین قر یب آکر مہلک او رممنوع جالوں کا استعمال کررہے ہیں جس نے ماہی گیروں کے روزگار کو بری طرح متاثر کیا ہے حکومت سب کچھ اچھا ہونے کی آڑ میں ٹرالر مافیا کی سر پرستی کررہی ہے محکمہ فشر یز اپنی ذمے دا ریاں پوری کر نے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر غیر قانونی ٹرالرنگ میں شدت دیکھنے میں آ ئی ہے اس کے ذمے دار وزات فشر یز ہے لہٰذا ہمارا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر مشیر فشر یز، سیکر ٹری فشر یز اور ڈی جی فشر یز کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیں اگر ہمارے مطالبہ پرعمل درآمدنہیں کیا گیا تو پورے ضلع میں احتجاج کی کال دیں گے۔ اس موقع پر بلوچستان فشر مین ورکر یونین کے ضلعی صدر جماعت جہا نگیر، سر پر ست اعلیٰ کہد ہ عبدالغفور اور دیگر عہدیدار سمیت ماہی گیروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔