سراج الحق ، امیر العظیم اور لیاقت بلوچ کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

300

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لیے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو بے گناہ انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔