کوئٹہ پریس کلب کے باہر دھماکا قابل مذمت ہے،گورنر سندھ

89

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے خوف و دہشت پھیلانا چاہتے ہیںلیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،حکومت عوام کے تعاون سے ان کا خاتمہ کرکے رہے گی ۔