ٹھٹھہ،صحافیوں کا سینئر صحافی کی تشدد زدہ نعش برآمد ہونے کیخلاف احتجاج

190

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے سینئر صحافی عزیز میمن کی نہر سے تشدد شدہ لعش ملنے کے خلاف پریس کلب مکلی میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ احتجاجی خطاب میں صحافی اعجاز واریو، محبوب بروہی، ایوب ملاح اور گل حسن جاکھرو و دیگر صحافیوں نے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کو تمام صحافیوں کا قتل قرار دیا، احتجاج کو مزید خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی محبوب بروہی نے کہا کہ صحافی دشمن عناصر نے عزیز میمن کو بیدردی سے قتل کرکے تمام صحافیوں کو پیغام دیا ہے مگر صحافی حق اور سچ پر قائم رہیں گے صحافی عزیز میمن دوران صحافت قتل ہوا ہے جس کو شہید کا لقب دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔احتجاج میں پریس کلب مکلی، پریس کلب غلام محمد، پریس کلب جھمپیر سمیت ضلع ٹھٹھہ کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اعلیٰ اختیاریوں سے صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔