نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیر غلام حیدر بھٹی کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں نمازہ جنازہ میونسپل ہائی اسکول سامنے ادا کی گئیں جس میں جماعت اسلامی کے ذم دارن و کارکنان کے علاوہ عزیز اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تدفین حاجی نصیر قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی رہنماؤں راشد مکرم،سردار احمد آرائیں ، فیصل ہمایوں،پروفیسر اعجاز عالم اسلم شیخ فیضان بھٹی ،فراز مختیار اور عبدالرحیم نے شرکت کی اور مرحومہ کیلیے مغفرت، بلندی درجات اور لواحیقن صبر جمیل کی دعا کی۔