لندن پلان کا علم نہیں،2020 ء تبدیلی کا سال ہے،بلاول

634
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول زرداری نے لندن پلان کی خبروں کو سازش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مجھے لندن پلا ن کا علم نہیں لیکن 2020ء تبدیلی کا سال ہے کیو نکہ پی ٹی آئی حکومت سیاست اور معیشت دونو ں نہیں چلا سکتی ، مو لا نا فضل الر حمن کا کس سے کیا معاہدہ ہو ا ہمیں اس کا علم ہے نہ ہی ہم اس کا حصہ تھے ہم جمہو ری طریقے کو ما نتے ہیں ، اپو زیشن کے پا س ان ہائوس اور نئے انتخابات کے آپشن مو جود ہے ۔ ہفتے کوایک انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ ہم سیاسی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یہ حکو مت سیاست نہ ہی معیشت چلا سکتی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ 2020 ء تبدیلی کا سال ہے جس طریقے سے معاشی صورتحال چل رہی ہے اس میں ہر آدمی اس وقت مہنگائی، غربت اور بے روز گاری کا شکا ر ہے اور جس طرح سے حکو مت نے آئی ایم ایف بجٹ ہم پر مسلط کر دیا ہے اور اس ڈیل کے تحت نئے ٹیکس لگا ئے جارہے ہیں اس ملک کے عوام یہ سب کچھ زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتے اس وقت پاکستان کے عوام بہت تنگ ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ تبدیلی آجا نی چاہیے۔