ہاکی کے فروغ اور ترقی کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا،ڈاکٹر سید کلیم امام

204

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اولمپین سمیع اللہ خان کی قیادت میں اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی آئی جی سندھ سے ملاقات، پاکستان ہاکی کیلیجنڈاولمپینزحنیف خان، سمیع اللہ وفد کاحصہ۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی، سندھ پولیس ہاکی ٹیم کو اولمپین حنیف خان،جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پراولمپین حنیف خان کی زیرنگرانی پریکٹس کی ہدائت، کے ایچ اے کے ساتھ ملکر1952 کے تاریخی پولیس گراؤنڈ گارڈن ویسٹ کی ازسرنوبحالی کاعزم۔ پاکستان ہاکی کے تابندہ ستارے اولمپین سمیع اللہ خان کی قیادت میں اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی۔ گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران و پاکستان ہاکی کے تابندہ ستارے لیجنڈ اولمپینز حنیف خان اور سمیع اللہ خان،سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین بھی موجود تھے۔ سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم لیجنڈ اولمپین حنیف خان اور فلائینگ ہارس اولمپینن سمیع اللہ کی جانب سے قومی کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی کاوشوں کو سراہا گیا . اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کام کو سراہا اور قومی کھیل کے فروغ اور ترویج کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے پاکستان ہاکی لیجنڈز اولمپین حنیف خان، اولمپین سمیع اللہ کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور ملک و ملت کے لئے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی کراچی میں قومی کھیل کے لئے خدمات کو سراہا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس ہاکی ٹیم کواولمپین حنیف خان،جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں اولمپین حنیف خان کی زیرنگرانی ٹریننگ کرنے کی ہدایات جاری کی تاکہ سندھ پولیس ہاکی ٹیم کوبہترین تربیت سے آراستہ کیا جاسکے۔. اس موقع پر وفد کی نشاندہی پر آئی جی سندھ نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ پولیس ہاکی گراؤنڈ گارڈن ویسٹ کی ازسرنو بحالی کی ہدایات بھی دیں۔. اس سلسلے میں سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو کے ایچ اے کی جانب سے فوکل پرسن متعین کیا گیا جو کہ گراؤنڈ بحالی کے امور کی نگرانی کرینگے.یاد رہے کہ 1952سے قائم شدہ سندھ پولیس ہاکی گراؤنڈ گارڈن ویسٹ میں عالمی شہرت یافتہ اولمپینز،انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی کھیلتے رہے۔. اس تاریخی ہاکی گراؤنڈ میں سندھ پولیس کی تاریخ کے ساتھ ساتھ قومی کھیل کی تاریخ بھی مربوط ہے .اس گراؤنڈ میں بیگم رعنا لیاقت علی خان اور صدر پاکستان ایوب خان مرحوم کی صدارت میں قومی کھیل کے کئی اہم ایونٹس منعقد ہوئے۔ قومی ہاکی چیمپین شپس کے انعقاد کی روشن روایات کی حامل اس تاریخی گراؤنڈ کو آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کے ایچ اے کے اشتراک سے ازسرنو بحالی کا عزم کیا۔