نوابشاہ، محکمہ صحت کے اتائیوں پر چھاپے، متعدد کلینک سربمہر

119

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت کے اتائیوں پر چھاپے، متعدد کلینک سربمہر کردیے، چھاپے کی اطلاع پر اتائیوں میں کھلبلی مچ گئی، بیشتر اتائی کلینک چھوڑ کر فرار۔ محکمہ صحت بے نظیر آباد کے فوکل پرسن ڈاکٹر امجد بھٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کے ہمراہ دولت پور، کریم آباد، نواب ولی، محمد علی آباد اور سرکاری کھوہ سمیت مختلف علاقوں میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے درجن سے زائد اتائی ڈاکٹروں کی کلینک سربمہر کردی جبکہ چھاپے کی اطلاع پر اتائی ڈاکٹر اپنے کلینک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر امجد بھٹی کا کہنا تھا کہ اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جارہی رہیں گی۔ عوا م کو صحت کی بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے اتائی ڈاکٹروں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر امجد بھٹی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جارہی ہے۔ سربمہر کی گئیں کلینک دوبارہ کھولی گئیں تو ان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔