نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر الٹ گیا، ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا، موٹر وے پولیس نے علاقے کو بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا۔ قومی شاہراہ قاضی احمد کے مقام پر کراچی سے راولپنڈی جانا والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اور قومی شاہراہ سے اتر کر کچے میں جاگرا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کو بند کردیا جبکہ نقصان کے اندیشے کے پیش نظر فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گئی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق آئل ٹینکر ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹا ہے، جس میں 40000 لیٹر تیل موجود تھا، جو بہہ گیا۔ واقعہ میں آئل ٹینکرکا ڈارئیور اور کلینر محفوظ رہے۔