سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہیدبے نظیرآباد کے علاقےوزیراعلی سندھ کے انتخابی حلقے سیہون میں کتے کاٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے سکرنڈ اور سیہون میں کتے کاٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ وزیراعلی سندھ نے اپنے حلقے میں کتے کاٹے سے بچے کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہیدبے نظیرآباد کے علاقے سکرنڈ کے قریبی گاوں چتن شاہ میں چند روز قبل کتے نے12 سالہ بچے منیر شاہ کو کاٹا تھا جسے فوری طورپر تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کیاگیا تھا لیکن وہاں ویکسین دستیاب نہیں تھی جس پر اسے نوابشاہ کے پی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کے انتخابی حلقے سیہون کی یوسی ٹلٹی کے گاؤں احمد لاشاری میں آوارہ کتوں نے 10 سالہ بچی رحیماں لاشاری کو کاٹ لیا جس کے نتیجے میں بچی فوت ہوگئی، متوفی بچی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی اور اسکول سے چھٹی ملنے پر واپس گھرجارہی تھی تو کتوں نے حملہ کردیا۔