بلاول معصوم ہے بے گناہ نہیں، شہزاد اکبر

362

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پہلے ایک صاحب کہتے تھے مجھے کیوں نکالا،اب ایک صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کہتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان نے انہیں بے گناہ قرار دیا لیکن عدالت نے آپ کو بے گناہ نہیں کہا تھا بلکہ  معصوم کہا تھا، یہ بات شیخ رشید روز کہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پہلے ایک صاحب کہتے تھے مجھے کیوں نکالا، اب ایک صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا جبکہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کا پیرا نمبر 23  کے مطابق بلاول کو نیب میں پیش کیا جائے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، آپ کو بلایا جاتا ہے تو جواب دینا ہو گا، بلاول بھٹو کو کہیں سے کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ملا کہ انہیں ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا۔