بلاول زرداری آج نیب دفتر میں پیش ہوں گے

158

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جمعرات کی صبح10 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں گے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ بلاول زرداری قانون کی پاسداری و انصاف کے خواہاں ہیں۔عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاج کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر نیب نے پی پی پی چیئرمین کو نوٹس بھیجا، ترجمان نے کہا کہ بلاول زرداری حکومت پر تنقید کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بلاول بے قصور ہیں،چیف جسٹس کی جانب سے بھری عدالت میں معصوم قرار دینے کے باوجود نیب کا نوٹس بھیجنا سیاسی انتقام ہے۔