سانگھڑ، رخسانہ شر کی محنت سے ہنگورنو میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل

179

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) پی پی لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ شر کی محنتیں رنگ لے آئیں، ہنگورنو شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوگیا، ایم این اے شازیہ عطا مری کی جانب سے ساڑھے سات کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کے لیے مٹھرائو کینال میں سے پانی لانے کے لیے دی گئی اسکیم کا کام مکمل ہوگیا، جس کو آج سے باقاعدہ شروع کیا جائے گا، شہریوں کو میٹھا اور صاف پانی ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا، ایم این اے شازیہ عطا مری نے ہنگورنو شہر کے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے ہونے لگے، ضلعی صدر رخسانہ شر پی پی لیڈیز ونگ۔ ایم این اے شازیہ عطا مری کی جانب سے ہنگورنو شہر کو میٹھے پانی کے لیے دی جانے والی واٹر سپلائی اسکیم کا کام مکمل ہوگیا، ہنگورنو شہر میں پینے کے لیے میٹھے پانی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پی پی لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ شر نے ایم این اے شازیہ عطا مری کو آگاہ کیا، جنہوں نے اپنی کاوشوں سے ہنگورنو شہر کے عوام کے لیے واٹر سپلائی کی اسکیمیں سندھ حکومت سے منظور کروائیں اور ہنگورنو شہر تک پانی پہنچانے کے لیے میلوں دور مٹھرائو کینال سے پائپ لائنیں بچھائی گئیں جن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور آج سے باقاعدہ شہریوں کو میٹھے پانی کی سپلائی شروع ہوجائے گی کیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد پارٹی ہے ،جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔