نوابشاہ ،محخمہ آبپاشی کی زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کیخلاف محکمہ ریونیو کی کارروائی

169

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ آبپاشی کی زمنیوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف محکمہ ریونیو کی کارروائی نہر کے پشتوں پر قائم تجاوزات گرادی گئیں پولیس اور متاثرین کے درمیان سخت تلخ کلامی، بااثر افراد کی آڑ میں سیکڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے، عدالتی حکم پر کارروائی کی ہے، محکمہ آبپاشی۔ گجرا واہ نہر سے نکلنے والی نہر (شاخ) ڈورو نارو سانگھڑ روڈ کے پشتوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کیخلاف محکمہ ایریگیشن نے محکمہ ایکرچورمنٹ، محکمہ ریونیو، میونسپل کمیٹی اور مختلف تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری شامل تھی، نہر کے پشتوں پر مختلف لوگوں نے ہوٹلز، کیبن اور بھنسوں کے باڑے بنائے ہوئے تھے جن کو بھاری مشینری کی مدد سے گرا دیا گیا، تجاوزات گرانے کے دوران پولیس اور متاثرین میں سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تجاوزات گرنے سے سیکڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے محکمہ آبپاشی حکام کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایک بااثر شخص سے چند ہزار غیر قانونی زمین واگزار کرانے کے لیے دوسرے بااثر شخص نے حکام کو درخواستیں دی تھیں جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ تجازوات کی زد میں آکر پچاس سے زائد دکانیں گرنے سے سیکڑو ں افراد بے گھر اور بے روزگار ہوگئے جو ملبے تلے بیٹھے حسرت ویاس کی تصویر بنے ہوئے تھے۔