سکھر،پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن ،مغوی بازیاب،ٹھکانے نذرآتش

154

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کی مؤثر کارروائی، کچے پر آپریشن کے دوران ایک اور کامیابی، دو ماہ قبل اغوا کیا گیا مغوی بازیاب کرالیا گیا،پولیس ترجمان کے مطابق سکھرپولیس کا گدپور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، دو ماہ قبل تھانہ بائیجی کی حدود سے اغواء کیا گیا الیاس زنگیجو بازیاب کرالیا گیا ہے ،مغوی کو 2 ماہ قبل بائیجی کے علاقے سے نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ، اطلاع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں سکھر پولیس کی جانب سے گدپور اور سدوجا کچے میں آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور ٹھکانے بھی نذرآتش کیے گئے،بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں دو ماہ قبل بائیجی سے اغوا ہونے والا مغوی الیاس زنگیجو کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، بازیاب ہونے والے الیاس زنگیجو کے اہل خانہ نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے مغوی کی باحفاظت بازیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔دوسری جانب شاہ بیلو کچے میں سکھر پولیس کی کارروائیاں مزید تیز، بدنام زمانہ ڈاکو منیر مصرانی کا قریبی ساتھی اور متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو گرفتارکر لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ پولیس ترجمان کے مطابق سکھر شاہ بیلو کچے میں جاری آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، طویل مقابلے کے بعد موقع سے فرار ہونے والا منیر مصرانی کا قریبی ساتھی بدنام زمانہ ڈاکو ہارون جتوئی کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ڈاکو ہارون جتوئی بدنام زمانہ ڈاکو منیر مصرانی کا قریبی ساتھی و دست راست ہے۔ گرفتار ڈاکو پولیس مقابلوں، چوری، ڈکیتی ،قتل اور اقدام قتل سمیت 40 سے زائد سنگین مقدمات میں سکھر گھوٹکی شکارپور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے مسروقہ ڈبل بیرل بندوق، کارتوس برآمد کرلیے گئے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے۔