سکھر ،ٹیکس اور آکٹرائے کلرکس کو گریڈ 5 سے گریڈ 11 میں اپ گریڈ کردیا گیا

165

سکھر( نمائندہ جسارت)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی منظوری سے ٹیکس اور آکٹرائے کلرکس کو گریڈ 5 سے گریڈ 11 میں اپ گریڈ کردیا گیا‘ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے اجراء پر اسٹاف نے میونسپل انتظامیہ بالخصوص میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ میونسپل یونین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔