آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ٹھٹہ، بدین کے تھانہ جات کی حدود میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا،

541

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سندھ کے مختلف اضلاع کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹھٹہ، بدین کے تھانہ جات کی حدود میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مذید ضروری ہدایات دیں۔

ایس ایس پی ٹھٹہ شبیر سیٹھار نے ضلع میں امن وامان کی صورتحال سمیت جرائم کی مختلف نوعیت کی وارداتوں کے خلاف اختیار کردہ پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں آئی جی سندھ ضلع بدین گئے جہاں ایس ایس پی بدین حسن سردار نے جرائم کے خلاف پولیس ایکشن سمیت گٹکا،ماوا ودیگر منظم جرائم کے ساتھ ساتھ مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کریک ڈاو¿ن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ٹھٹہ اور ایس ایس پی بدین کو امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے اور جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور جرائم کے خلاف بلاامتیاز پولیس اقدامات کے سلسلے کوجاری رکھا جائے۔واضح رہیکہ کل آئی جی سندھ میرپورخاص کے اضلاع تھرپارکراورعمرکوٹ کا دورہ کرینگے۔