چوہدری نثار لندن روانہ، سیاسی ملاقاتوں کا امکان

545

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان اسلام آباد ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئے۔

سابق وزیر داخلہ علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے ہیں تاہم ان کی سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران چوہدری نثار علاج کے ساتھ ساتھ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ 25 فروری تک لندن میں رہیں گے جس کے بعد وہ براہ راست پرواز کے ذریعے وطن لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہبازشریف نے لندن میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف سے ملاقات کی جو 2 گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں شہبازشریف کی وطن واپسی کے حوالے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ وہ جلد وطن روانہ ہوں گے۔