لاڑکانہ ،سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چھاپا ،غیرمعیاری آئل فروخت کرنے والی 3 دکانیں سیل

104

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر عائشہ جونیجو کی ہدایات پر شہر کے اہم کاروباری مرکز جیلس بازار میں آئل دکانوں پر چھاپا مارکر غیر معیاری آئل فروخت کرنے والے تین دکانوں کو سیل کرکے ایک دکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس حوالے سے ٹیم کے سربراہ محمد اسلم شر نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر کے جیلس بازار میں اس سے قبل بھی چھاپے کے دوران آئل دکان مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کو معیاری تیل کی فراہمی کو یقینی بناکر صفائی کے بہتر انظامات کریں تاہم ان کی جانب سے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا نتیجے میں آج چھاپا مارکر ارباب آئل، غنی آئل اور بلاول آئل دکانوں کو سیل کرکے شہر کے باقرانی روڈ پر قائم آئل دکان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔