نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو چوتھی  بار طلب کرلیا

257

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تمام دستاویزات کے ساتھ 13 فروری کو نیب نے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں بلاول کو زرداری گروپ کمپنی کا 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ 13فروری تک جمع کروانے کی ہدیات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ روپے جعلی اکاونٹ سے نکلوانے کا الزام ہے جبکہ انکی جانب سے موقف اپنایا جاتا رہا ہے کہ اس وقت وہ کم عمر تھے۔ لیکن نیب کو انکوئری میں موصل  ہونے والی آڈٹ رپورٹ میں ان کے دستخط موجود ہیں،جس کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے  بلاول بھٹو کو چوتھی  بار طلب کیا جارہا ہے تاہم وہ اب تک صرف ایک بار ہی پیش ہوئے ہیں۔