اسحاق ڈار کے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ عوام کیلیے کھول دی گئی

423

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ کو غریب عوام کے قیام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ کو عوام کے قیام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور قریبی محلے میں کرائے پر رہنے والے مزدوروں کو پناہ گاہ میں ٹھہرا دیا گیا ہے۔حکومت کے اس اقدام پر اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حق حلال کی کمائی کہیں نہیں جاتی، ان کا گھر انہیں ضرور ملے گا۔