شاہد خاقان، احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی

156

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق اوزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ نیب کی طرف سے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر جواب جمع کرایا جائے گا۔ دوسری جانب میٹرو بس منصوبے کی تزئین و آرائش میں مبینہ کرپشن پر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق بھی سماعت ہوگی۔