راولپنڈی ٹیسٹ: گرین شرٹس پہلی اننگز میں 445  رنز بنا کر آوٹ

351

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس اپنی پہلی اننگز میں 445  رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

میچ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو 143 رنز بنا کر دن کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے، 355 رنز پر گرین کیپس کے پانچویں کھلاڑی اسد شفیق جو 65 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے،374 رنز پر پاکستان کے چھٹے کھلاڑی محمد رضوان 10 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، 415 پر گرین شرٹس کے ساتویں کھلاڑی یاسر شاہ 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے،422 رنز پر پاکستان کے آٹھویں کھلاڑی شاہین شاہ 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،  442 پر گرین شرٹس کی نویں کھلاڑی حارث سہیل 75 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، 445 کے ٹوٹل پر پاکستان کی پوری ٹیم پولین لوٹ گئی۔

  بنگلا دیش کی جانب سے کامیاب بولرز ابو جائد اور روبیل حسین رہے جنہوں نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ تاجل اسلام نے 2 اورعبادت حسین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان کو دوسری اننگز میں بنگلا دیش پر 212 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔