کورونا وائرس سے سی پیک منصوبے کی رفتار میں کمی ہوئی، اسد عمر

126

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی رفتار میں معمولی کمی آئی ہے، کچھ چینی شہری 15دنوں کے لیے اپنے ملک گئے تھے، وہ واپس نہیں آئے، تاہم اب فلائٹس بحال ہیں اور لوگ آہستہ آہستہ واپس آ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پر وزارت ریلوے اور منصوبہ بندی مل کر پلاننگ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم سب سے زیادہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر زور دے رہے ہیں، چینی اور آٹے کے بحران پر پی ایف آئی اے کی رپورٹ مرتب ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاور سیکٹر نے 119ارب روپے سے زیادہ ریکور کیے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر 2021ء سے 23 تک نیشنل گروتھ اسٹریٹیجی بنانے اور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن سسٹم کی ری اسٹرکچرنگ کرنے جا رہے ہیں، جاری منصوبوں پر مانیٹرنگ انتہائی کمزور ہے، منصوبوں پر 6 ماہ کے اندر مانیٹرنگ بڑھائیں گے، نیشنل اکنامک کونسل کی ایک کمیٹی بنانے کی تجویز ہے جس میں صوبے بھی ہوں جو ایس ڈی جیز کی مانیٹرنگ کریں، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ری اسٹرکچرنگ کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ اس کے علاوہ سی پیک پر سائنس اور ٹیکنالوجی کا نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بنا رہے ہیں۔ 2020ء میں گوادر ایکسپو کے ذریعے سی پیک میں تھرڈ پارٹی کی شمولیت کے لیے فریم ورک بنایا جائے گا۔علاوہ ازیںگزشتہ روزسرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جولائی 19 سے جنوری 20 مختص کردہ فنڈ کا 27فیصد استعمال کیا ہے،پی ایس ڈی کے اخراجات سال کے دوسرے حصے میں زیادہ ہوتے ہیں، 134 نئے منصوبے پی ایس ڈی پی سے چل رہے ہیں،171 مکمل ہونے کے قریب ہیں، گوادر ایکسپو 2020 ء منعقد کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہاکہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا معاہدہ کرنے والے ہیں،گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ کا وزیر اعظم نے افتتاح کردیا ہے، گوادر کول پاور پلانٹ کی گرائونڈ بریکنگ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پی ایس ڈی پی میں پمز کے 5منصوبے رکھے ہیں۔بجلی کے شعبے میں 220کے وی کا ڈی آئی خان گرڈ اسٹیشن دسمبر 19میں مکمل ہوا۔