اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے بھارت طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ دیر تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہم آواز ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام شہید نے کشمیر کی آزادی کو سیاسی جدوجہد کا حصہ بنایا تھا ، انہوںنے کہا کہ اب اس بات کی ضرورت ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے اس فلسفے کو لیکر دنیا باور کرایا جائے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو آپس میں ملنے کی آزادی سلب کر چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے پیاروں کے دکھ اور درد میں شرکت نہیں کر سکتے جو انسانی حقوق کی وحشیانہ پامالی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے وہاں انسانی خوراک اور صحت کے مسائل در پیش ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر آج یہاں پیپلز پارٹی حکومت ہوتی تو صدر اقوام متحدہ کے سامنے اور وزیر اعظم لندن،جبکہ اراکیں پارلیمنٹ دنیا کے بااثر ممالک میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہوتے۔ سابق صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف کشمیریوں کی رائے شماری ہے آزادی ان کا بنیادی ، جمہوری اور انسانی حق ہے جو اقوام متعدہ کے چارٹر کا اہم نقطہ بھی ۔