کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے، نہتے کشمیریوں پر مودی کے مظالم عالمی ضمیر پر بوجھ ہیں،عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمے داری سے مزید صرفِ نظر کی متحمل نہیں ہو سکتی،مسئلہ کشمیر کا حل اسلامی دنیا کے سیاسی عزم اور عالمی ضمیر کے جاگنے سے ہاتھ بھر کی دوری پر ہے۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میںبلاول زرداری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی 7 دہائیوں سے جاری جدوجہد کو بھارت دبانے میں ناکام ہے، پاکستانی قوم کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے، حق خودارادیت کی خاطر بدترین جبر کا سامنا کرنے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، 7 دہائیوں سے جاری جدوجہد کو بھارت دبانے میں ناکام ہوا ، پاکستانی قوم کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ اور اٹوٹ انگ ہے، پاکستان کا بچہ بچہ آج یک آواز ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کے ساتھ ہیں۔