مولانا فضل الرحمن ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، غلام سرور

142

واہ کینٹ (آن لائن) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جب بھی کشمیر کی آزادی کیلیے بات آگے بڑھتی ہے سربراہ جے یو آئی (ف) کو دھرنا یاد آجاتا ہے ، مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹا کر ملک کے دشمن قوتوں کو خوش کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا کشمیر کاز سے توجہ ہٹا کر ملک دشمنوں کو خوش کرتے ہیں ، بھارت میں 80 لاکھ کشمیری مسلمان طویل ترین لاک ڈائون میں ازیت کی زندگی گزار رہے ہیں اور بھارتی فوج کے مظالم سہہ رہے ہیںپوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ پوری قوم کشمیریوں کی جنگ آزادی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ان شاء اللہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد ہوگا۔ کشمیری بھائی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر کے ایشو پر پوری قوم ایک پیج پر ہے کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا ۔ 70سالوں میں پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے مسلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں جرات و بہادری سے حقائق کے ساتھ اٹھایا اور عالمی طاقتوں کو بھارتی عزائم سے آگاہ کیا پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔