امریکہ ٹیکسی ڈرائیورز ؛کشمیریوں کےحق میں مظاہرہ

313

نیویارک:امریکہ  سمیت دنیا بھر میں  مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری۔

 تفصیلات کے مطابق کشمیر کی آزادی اور بھارت میں  کئی ماہ  سےجاری مظالم کے خلاف نیویارک میں فری کشمیر مہم کا اہتمام ٹیکسی ڈرائیورز کی جانب سےکیا گیا۔جس میں امریکا میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ میں  خوب نعرے بازی کی ۔

اس موقعے پر  کشمیر کمیونٹی نے کہا کہ   بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا جبکہ ٹائم سکوائر میں بھی بڑی تعدا د میں ٹیکسی ڈرائیورز گزرتے رہے۔