میر پور خاص: مسلم آبادی میں شراب خانے کی منتقلی، جماعت اسلامی کا اعتراض

126

میر پورخاص (بیورورپوٹ) شراب خانے کی مسلم اکثریتی علاقے میں منتقلی کے خلاف ایکسائز آفس میں جماعت اسلامی کی جانب سے اعتراض داخل کردیا گیا، جماعت اسلامی کے رہنما عاصم شیخ کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ جہاں شراب خانہ منتقل کیا جارہا ہے وہ علاقہ ایک مین مارکیٹ کی جگہ ہے جہاں خواتین بچے اور بزرگ شہری خریداری کرنے آتے ہیں اور آس پاس میں مساجد اور شادی لان بھی موجود ہیں اور صبح اور شام کے اوقا ت میں شہری واک کرنے بھی آتے ہیں، اس لیے محکمہ ایکسائز میرپور خاص مذکورہ جگہ پر شرا ب خانہ کھولنے کی اجازت نہ دے۔ جماعت اسلامی سے پہلے گزشتہ روز شہر کے مذہبی سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مذکورہ شراب خانے کے حوالے سے اعتراضات ایکسائز آفس میں جمع کرائے تھے۔